Wednesday, 19 August 2026

ڈیزل 32 روپے 63 پیسے سستا، پیٹرول مہنگا؛ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

 

 اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژن نے 20 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

 

دوسری جانب پیٹرول 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 

اوگرا ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل پر لیوی 1 روپے 72 پیسے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، جبکہ پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔

 

مٹی کے تیل پر بھی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار ہے۔

 

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہے اور عوام کو ممکنہ ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر جنگ کی شدت میں اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دباؤ آیا ہے جبکہ ڈیزل کی دستیابی کے حوالے سے کئی ممالک کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

نئی قیمتیں ایک نظر میں

 

پٹرولیم مصنوعات نئی قیمت


پیٹرول     337.51 روپے فی لیٹر

ڈیزل       363.06 روپے فی لیٹر

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

مزید خبریں پڑھنے کے لیے کلک کریں۔